ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:دھرمستھل کے رام اکھشتر میں 29مارچ سے جاترامہوتسوا: عوام سے شرکت کی اپیل

بھٹکل:دھرمستھل کے رام اکھشتر میں 29مارچ سے جاترامہوتسوا: عوام سے شرکت کی اپیل

Tue, 21 Mar 2017 20:26:23    S.O. News Service

بھٹکل:20/مارچ(ایس اؤ نیوز)منگل کو آسارکیری کی وینکٹ رامن مندر ہال میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے نچلی مکی مندر انتظامیہ کے صدر ڈی بی نائک نے بتایا کہ شری رام اکھشتر دھرمستھل کے شری رام بھگوان نتیانند مندر میں 57واں سالہ شری رام تارک منتر سپتاہ پروگرام اور جاترامہوتسوا 29مارچ سے 5اپریل تک منعقد ہونے کی اطلا ع دی۔ جاترامہوتسوا اور دیگر مذہبی رسومات میں بھٹکل سے زیادہ عوام کے شرکت کی اپیل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ رام اکھشتر دھرمستھل صرف ایک مذہبی مرکز ہی نہیں بلکہ تعلیم، صحت کو بھی ترجیح دیتے ہوئے سماجی خدمات انجام دے رہاہے، ذات پات کی تفریق کئے بغیر وہاں تمام طلبا تعلیم حاصل کرنے کی اطلا ع دی ۔ اس موقع پر جے این نائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، ایرپا گرڈیکر، راجیش نائک، شری دھر نائک، ایس ایم نائک، کے آر نائک،وی جے نائک، ایم آر نائک وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: